بلوچستان گرینڈ الائنس کامطالبات کی منظوری کیلئے 24 جون کو اسمبلی کے سامنےدھرنا دینے کا اعلان
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایاگیا ، احتجاج کا یہ سلسلہ آج (بروز ہفتہ) بھی جاری رہے گا جس کے بعد 23جون کوبلوچستان بھر سے سرکاری ملازمین کوئٹہ کا رخ کریں گے اور24جون کو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔بلوچستان گرینڈالائنس کے مرکزی اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ دو روزہ تالہ بندی کے سلسلے میں جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں احتجاج کیاگیا آج ( بروز ہفتہ) بھی احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ گرینڈا لائنس حکومتی مذاکراتی ٹیم کی وعدہ خلافی پر گہری تشویش کااظہار کرتا ہے حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اپنے وعدوں سے انحراف کرکے بلوچ پشتون روایات اور اپنے منصب کی بے توقیری کی اب مطالبات کی منظوری تک اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ گرینڈ الائنس کے مرکزی اعلامیے کے مطابق گرینڈ الائنس کی مرکزی قیادت تحریک کے تمام مراحل میں گرینڈ الائنس کی ضلعی ایکشن کمیٹیوں کی بے مثال جدوجہد او رمنظم کمپین کو سراہتی ہے ۔ ملازمین کے اتحاد و اتفاق نے بجٹ پیش ہونے کے موقع پر وزراء کو مذاکرات کے لئے مجبور کیا انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اس وقت تو باقاعدہ گرینڈ الائنس کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا مگر اب اپنے اعلان کردہ وعدوں سے انحراف کررہی ہے جو نہ صرف صوبے کے بلوچ پشتون روایات کے برخلاف ہے بلکہ اس طرح حکومتی مذاکراتی ٹیم نے خود اپنے منصب کی بھی بے توقیری کی ہے اس عہد شکنی نے ملازمین کو بری طرح سے مایوس کیا ہے اور ملازمین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ اس صورتحال بلوچستان گرینڈا لائنس کی مرکزی آرگنائزنگ باڈی


