خضدار ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، کاہان میں خسرے کی وبا سے کئی افراد و بچے متاثر

خضدار ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، کاہان میں خسرے کی وبا سے کئی افرا و بچے متاثر
خضدار، کوہلو (آن لائن، این این آئی ) خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاںبحق اور ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رات گئے قومی شاہراہ پر ایکسیڈنٹ خضدار کے معروف تاجر شاہ جہان پھٹان کا جوان بیٹا جاں بحق جبکہ انکا کزن شدیدزخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی کو سول اسپتال خضدار پہنچایا گیا ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا گیا ۔ علاوہ ازیں کوہلو کے تحصیل کاہان اور ملحقہ علاقوں میں خسرے سے کئی افراد اور بچے متاثر ہونے لگے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے جنت علی ،سوریں کہور،ریٹی،سغرانی ،تکڑاﺅ،نساﺅ کے ملحقہ علاقوں میں خسرے کی وباءپھیلانے سے کئی افراد اور بچے متاثر ہونے لگے ہیں گرم موسم کی وجہ سے وباءتیزی سے پھیلانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جنت علی کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے لوگ متاثر ہورہے ہیں چونکہ موسم شدید گرم اور پانی صاف نہ ہونے سے لوگوں میں وباءپھیل رہا ہے جس کے تدارک کےلئے فوری اقدامات نہیں کئے گئے تو مقامی لوگوں کی بڑی تعداد متاثر و اموات ہونے کا خدشہ ہے مقامی لوگوں نے محکمہ صحت کوہلو و محکمہ پی پی ایچ آئی سے علاقے میں خسرے کے تدارک کےلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں