مصور کاکڑ کو ISIS کے دہشتگردوں نے قتل کیا، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے معصوم بچے مصور کاکڑ کو تاوان کی خاطر بے دردی سے شہید کیااس واقعہ کی صرف مذمت ہی نہیں بلکہ ملوث عناصر کو کیفر کردار پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ پچھلے سات ماہ سے ذاتی طور پر میں اور حکومت بلوچستان مصور کی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتی رہی،بازیابی کے لئے کی گئی حکومتی کوششوں سے تمام لوگ بالخصوص مصور کے والداور چچا بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف پوری ریاستی مشینری حرکت میں آ چکی ہے واقعہ میں ملوث کچھ دہشت گرد جہنم رسید ہوچکے کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں