کوئٹہ، مولانا واسع کے بھا ئی مولانا محب اللہ کے خلاف بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ پولیس نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے بھائی مولانا محب اللہ کے خلاف تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 34،337،504اور506کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے محب اللہ ولد محمد رفیق نے بی ڈی اے کے دفتر میں ایک شخص کو ٹھیکوں کے لین دین پر زدوکوب کیا اور توڑ پھوڑ کی محب اللہ نے مجھے انجینئرکے کمرے میں لے جاکر آہنی چیز سے وار کئے،مدعی سیف اللہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مولانا محب اللہ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں مجھے بی ڈی اے کا ٹھیکہ لینے اور مولانا محب اللہ کو ٹھیکہ نہ ملنے پر ملزم نے زدوکوب کیا ہے ملزم کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے محب اللہ حلقہ پی بی 43 کوئٹہ سے 2024 کے عام انتخابات میں حصہ بھی لے چکے ہیں سرکاری دفاتر میں افسران اور افراد پر بائو ڈالنے اور زور زبردستی توڑ پھوڑ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں