نوشکی، گری سے ایک شخص کی نعش برآمد /تمپ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
نوشکی (آن لائن) نوشکی کے علاقے گری سے ایک شخص کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے علاقے گری سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت عبدالرشید سکنہ قادر آباد کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ دوسر ی جانب تمپ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے ملک آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دیدگ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


