بیلہ، دریائے پورالی میں 13 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق

اوتھل (این این آئی) دریائے پورالی بیلہ میں 13 سالہ بچی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو نکالا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تاریخی شہر بیلہ میں دریائے پورالی بیلہ میں 13 سالہ بچی بختاور ولد علی حسن سکنہ بیلہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پانی سے نکالا اور سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کی بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں منی پٹرول پمپ میں آتشزدگی سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشتون آباد میں منی پٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا آتشزدگی سے جھلس کر 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں