سندھ کے مغوی تین نوجوانوں کو کچھی لیویز نے بازیاب کرالیا
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) سندھ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کھوسو قبیلے کے تین مغوی نوجوان بازیاب ہوگئے، بازیاب تینوں نوجوانوں کو کچھی انتظامیہ نے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ لیویز کے مطابق چند روز قبل بختیارآباد اور حاجی شہر کے درمیان مین قومی شاہراہ پر سندھ سکندرآباد سے میر فخرالدین کھوسو کے تین نواسے سلمان کھوسو، حیدر کھوسو، یوسف کھوسو کو نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا تھا جنہیں گزشتہ شب لیویز نے بازیاب کرالیا جنہیں بعد ازاں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


