لورالائی، دہشتگردوں نے شناخت کے بعد 9 بے گناہ مسافروں کو قتل کردیا، شاہد رند
ویب ڈیسک د ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کیا، ان کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہےواقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کا فوری ردعمل، جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا، دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے، تعاقب جاری ہے،سیکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے،بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں،ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا
Load/Hide Comments


