لورالائی میں جاں بحق مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کردی گئیں، 8 کی شناخت ہوگئی، اے سی ژوب
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے سرڈھاکہ میں جاں بحق ہونیوالے مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کردی گئیں۔ جاں بحق 9 مسافروں کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں اور مظفر گڑھ سے ہے۔ صابر حسین ولد محمد ریاض کا تعلق کامکی گوجرانولہ، محمد آصف ولد سلطان کا تعلق چوک قریشی ڈیرہ غازی خان، غلام سعید ولد غلام سرور کا تعلق خانیوال، محمد جنید کا تعلق لاہور اور محمد بلال ولد عبد الوحید کا تعلق اٹک جبکہ بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق مجموعی طور پر 8 مسافروں کی شناخت ہوگئی تاہم ایک مسافر کے دستاویزات حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے۔
Load/Hide Comments


