کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، فلڈ الرٹ جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالے چھاچھڑ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، چھاچھڑ میں 48 ہزار 901 کیوسک ریلا گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے برساتی ندی نالوں کا فلڈ الرٹ جاری ہے اور برساتی ندی نالوں کے قریبی آبادی کو محتاط رہنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان میں 5 ہزار647 اور نالہ پٹوک 4 ہزار 629کیوسک ریلاگزر رہا ہے، نالہ زنگی میں 5 ہزار 547، سوری شمالی میں3 ہزار 340 اورکالابگا 1340کیوسک کاریلا گزر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں