مستونگ، بلوچستان کانسٹیبلری کے قافلے پر حملہ، افسر اور اہلکار شہید، 2 زخمی ہوگئے، شاہد رند
کوئٹہ (انتخاب نیوز) دہشت گردوں نے قلات سے کوئٹہ آنے والے BC پولیس قافلے کو چوتو کے مقام پر نشانہ بنایا، قافلے میں دو ٹرک اور دو پک اپ شامل تھیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد جام شہادت نوش کرگئے۔ فائرنگ سے کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی ہوئے۔ شاہد رند نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ میتوں اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


