ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد نے 4بہن بھائیوں کو اغواء کر لیا

ڈیرہ مرادجمالی،ڈیرہ مراد جمالی سٹی کے وارڈ نمبر 11سے چار بہن بھائیوں کو اغوا کرلیا گیاواقعہ کی اطلاع سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کو دے دی گئی ایس ایس پی نصیرآبادنے واقعے کا نوٹس لے لیا معصوم بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ملزم کو جلد گرفتار کرکے بچوں کو جلد بازیاب کرایا جائے گا ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر گیارہ کے رہائشی سکندر سولنگی نے میڈیا کو بتایا کہ اتوارکے روزمسلح اغواکار گھر میں داخل ہوکر پہلے میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر انہیں ایک کمرہ میں بند کرکے میرے چار بچوں جس میں شاہدہ عمر 8سال،سلمہ عمر 6سال، زویا عمر 4سال اور منور علی عمر 3سال کو اغوا کرکے لے گئے انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے واقعہ کی اطلاع سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کو دے دی ہے اور ایڈیشنل ایس ایچ او نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا انہوں نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی یا رشتہ کا تنازعہ نہیں ہے اور کہاکہ ہم نے اغوا کاروں کو شناخت کرکے پولیس کو آگاہی دے دی ہے جن کا تعلق لاڑکانہ سندھ سے ہے اس حوالے سے پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کا کہنا ہے کہ سکندر سولنگی جن اغوا کاروں کو شناخت کیا ہے وہ پانچ دن سے سکندر سولنگی کے گھر میں رہ رہے تھے وہ اپس میں رشتہ دار ہیں ان کے درمیان لین دین کا تنازعہ بھی ہے اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس کوہدایت جاری کی ہے کہ جلد مغویوں بازیاب کرکے ملزمان کوگرفتارکیا جائے اور انہوں نے پولیس کے ہدایت دی ہیں کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں