برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنیوالے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ بھر میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 70 سے زائد افراد کی گرفتاری نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور قانونی ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے احتجاج کو دہشت گردی سے جوڑنا ایک خطرناک روایت قائم کر رہا ہے، جس سے لوگوں کی آزادیِ اظہار اور جمہوری حق احتجاج متاثر ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں بعض مظاہرین نے ’فلسطین ایکشن‘ نامی تنظیم کا ذکر کیا، جو برطانیہ میں اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف مظاہرے اور کارروائیاں کرتی ہے۔ اس تنظیم کو برطانوی حکومت نے دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا، مگر پولیس نے اس سے متعلق نعرے یا پوسٹر اٹھانے والوں کو حراست میں لیا۔
Load/Hide Comments


