امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متحدہ عرب امارات میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا فیصلہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بہت سے افغان شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اب وہ یو اے ای میں مقیم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مفرور افغانی متحدہ عرب امارات میں ہیں، ان شہریوں کو محفوظ بنایا جائے گا اور اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان عوام کو محفوظ پناہ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یو ای اے کچھ افغان شہریوں کو طالبان کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ متحدہ عرب امارات امریکا کا قریبی سیکیورٹی پارٹنر ہے، اس نے 2021 میں کابل سے بے دخل کیے گئے کئی ہزار افغانوں کو عارضی طور پر رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
Load/Hide Comments


