ڈیگاری واقعہ، مقتولہ کی والدہ بھی گرفتار،2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک: بلوچستان میں دہرے قتل کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان شیئر کرنے پر پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو حراست میں لے لیامقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت ون میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے بانو بی بی کی والدہ کا 2 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔قبل ازیں، مقتولہ بانو بی بی کی والدہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بیٹی کے قتل کو جائز اور گرفتار سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر کو بےگناہ قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں