نوازشر یف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی کو حکمت عملی بنانے کی ہدایت
لاہورۛ (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی کو حکمت عملی بنانے کی ہدایت‘ محرم کے بعد اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کیساتھ بھی جارحانہ سیاست کیلئے رابطے کر نے کی ہدایت کردی ۔ پیر کو ذرائع کے مطابق نواز شریف اس مقصد کے لیے جلد از جلد حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانا چاہتے ہیں، اگرچہ مرکزی دھارے میں شامل حزب اختلاف کی جماعتوں مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف کا خیال ہے کہ وہ ایم پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا کہ حزب اختلاف جلد ہی اے پی سی کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر محرم کے بعد’’جارحانہ‘‘سیاست کرنے پر راضی ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دو سال بیت چکے ہیں اور اس کی مکمل ناکامی اس بات کی متقاضی ہے کہ حزب اختلاف اسے مزید وقت نہ دے ہم بھی کارکنوں کو متحرک کرچکے ہیں وہ قیادت کی ایک کال پر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔


