آغاز حقوق بلوچستان پیکج، پروجیکٹ ڈائریکٹر دارا شکو نے بلوچستان کی متعدد جامعات کے اساتذہ کے اسکالر شپس منسوخ کردیے، صدر فپواسا

فپواسا اساتذہ کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، چیئرمین ایچ ای سی معاملے کا نوٹس لیں، کلیم اللہ بڑیچ
کوئٹہ (پ ر) آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر دارا شکو نے بلوچستان کی متعدد جامعات کے اساتذہ کے بھی اسکالر شپس منسوخ کردیے۔ چیئرمین ایچ ای سی جلد از جلد اس معاملے کا نوٹس لیں۔ فپواسا کے صدر پروفیسر کلیم اللہ بڑیچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر آغاز حقوق بلوچستان پیکج دارا شکو نے بنا کسی قانونی وجہ کے بلوچستان کی مختلف جامعات کے اساتذہ کے اسکالر شپس منسوخ کیے ہیں جو ایک انتہائی افسوسناک عمل ہے، یہ باتیں بھی ہمارے نوٹس میں آئی ہیں کہ ایک اکاﺅنٹنٹ محمد عبدالقدوس کے قلم سے بھی اساتذہ کے اسکالر شپس منسوخ ہوئے ہیں جو کسی سانحہ سے کم نہیں ہیں، ایچ ای سی کے ذمہ داران کو یہ علم ہونا چاہیے کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اور اسے بین الاقوامی اور ملکی جامعات سے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور اکاﺅنٹنٹ کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے۔ فپواسا اساتذہ کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اس مسئلے کو چیئرمین ایچ ای سی کے ساتھ اور وزیر تعلیم کیساتھ زیر بحث لائے گی، فپواسا یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ایچ ای سی کو ذمہ داران کو غفلت برتنے پر سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں