کوئٹہ، خروٹ آباد میں باپ پر بیٹی سے زیادتی کا الزام، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میںانسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 19 سالہ لڑکی نے اپنے 70 سالہ والد پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔اس ہولناک واقعے نے شہریوں کو شدید صدمے اور غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے پولیس ذرائع نے: یو این اے: نیوز ایجنسی کو بتایاہے کہ متاثرہ لڑکی خروٹ آباد تھانے پہنچی اور اپنے والد کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی کی شکایت درج کروائی۔ تھانے کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے قانونی کارروائی کے تحت دونوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے ہیں جنہیں لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے تاکہ شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی ممکن بنائی جا سکے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے جبکہ میڈیکل معائنہ بھی کروایا جا رہا ہے۔ ڈی این اے رپورٹس کی روشنی میں کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر واقعہ *انتہائی سنگین نوعیت کا نظر آ رہا ہے جس پر مزید تفتیش جاری ہے اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے اور متاثرہ لڑکی کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں