چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ خزانہ کے 13 ضلعی خزانہ افسران معطل
کوئٹہ (آن لائن) محکمہ خزانہ کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر حکم عدولی اور نا قص کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ خزانہ کے 13 ضلعی خزانہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق تمام ضلعی افسران کو متعدد بار سختی سے تاکید کی گئی تھی کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں مگر کچھ ضلعی افسران یہ کرنے سے قاصر رہے۔ عرصہ دراز سے بنا کسی وجہ کے نئے تعینات ہونے والے ملازمین کی تنخواں کے کیسز ضلعی خزانہ دفتروں میں سرد خانے میں رکھے گئے تھے اور مختلف بہانوں کی بنا پر ان ملازمین کو تنگ کیا جارہا تھا۔ مزید معلومات کے مطابق ان افسران کے خلاف باقاعدہ محکمہ جاتی تحقیقات اور انظباتی کاروائی کے لئے سفارشات چیف سیکرٹری کوارسال کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


