نوکنڈی، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی

نوکنڈی (نامہ نگار) پاک ایران بین الاقوامی شاہراہ پر کار اور ٹرالر میں تصادم، دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ پاک ایران شاہراہ این چالیس گزن لانڈی کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سمیت خاتون موقع پر جاں بحق، پانچ بچوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق گرم سیل افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور عبداللہ اور خاتون حاجرہ جبکہ زخمیوں میں جمعہ گل، احسان اللہ، کبیر احمد سمیت دو نامعلوم بچوں کا تعلق ہلمند افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں