بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، الیکشن کمیشن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق آج 3 اگست 2025 بروز اتوار کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 4 بجے تک بغیر کسی رکاوٹ، بدنظمی یا ناخوشگوار واقعے کے مکمل ہوا۔ پولنگ مکمل طور پر پرامن اور شفاف ماحول میں منعقد ہوئی، جس کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پولنگ عملے نے بھر پور کردار ادا کیا۔ ان ضمنی انتخابات میں بلوچستان کے 7 اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں