پنجگور میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے سراوان خداباداں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ماسٹر حنیف ولد بابو فضل، صغیر ولد خدابخش ساکنان سراوان خدابادان موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ 2 ہنڈا موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم م±سلح افراد نے ان کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے ماسٹر حنیف کے سینے پر ایک گولی لگی، صغیر کے بائیں ہاتھ پر 3 گولیاں لگی ہیں۔ ملزمان کچھ لیے بغیر فرار ہوئے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments


