جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا، مسافر اور عملہ محفوظ ہے، ریلوے حکام
لاہور (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین بحفاظت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ ٹرین روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے۔ آج بھی نگرانی کیلیے پائلٹ انجن بھیجا گیا جس پر تقریباً 10 بجے تین گولیاں چلائی گئیں۔ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین منزل کی جانب روانہ کر دی گئی ہے، تمام مسافر محفوظ ہیں۔ پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے۔
Load/Hide Comments


