زہری سے دو افراد کی لاشیں برآمد
خضدار(این این آئی) زہری کے علاقے نورگامہ مشک روڈ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔ مقتولین کی شناخت رحمت اللہ ولد جمعہ خان جتک اور منور ولد محمد رمضان، قوم تراسانی، سکنہ دوگن زہری کے ناموں سے ہوئی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


