نصیرآباد، دو گروپوں میں مسلح تصاد م، فائرنگ سے دو افرادقتل
ڈیرہ مراد جمالی( این این آئی) نصیرآبادد کے علاقے تمبو قیدی شاخ گوٹھ ولی محمد میں زہری اور جتک قبائل کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ دو افراد ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود قیدی شاخ گوٹھ ولی محمد میں زہری اور جتک قبائل کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد انور زہری اور محمد عالم جتک ہلاک ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے حالات پر قابو پاکر مرنے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیںجہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیںپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شرو ع کردی۔دوسری جانب نصیرآباد کے علاقے فلیجی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق فلیجی پولیس تھانہ کی حدود کھیا میں مسلح افراد کی فائرنگ پچاس سالہ محمد اسلام دیرکھانی موقع پر ہلاک ہو گیا واقع کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارواء کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا


