خضدار میں مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار قومی شاہراہ جناح کینٹ ڈپو کے مقام پر مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم حادثہ میں خواتین بچوں سمیت 8افراد زخمی۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا۔ ویگن وہیر وڈھ سے خضدار جارہی آرہی تھی جس کو قومی شاہراہ جناح کینٹ ڈپوکے مقام پر حادثہ پیش آئی۔ دو بچوں ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں ویگن سواریوں میں ایک افغان باشندہ جس کو سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں جو بے ہوشی کی حالت میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر سے خضدارٹیچنگ ہسپتال خضدار ریفرکردیاگیا اورباقی زخمیوں کوطبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں