کوئٹہ، ٹریفک پولیس اہلکار کو چھری سے وار کرکے زخمی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار کو چھری سے وار کرکے زخمی کرنے والا رکشہ ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک کانسٹیبل کو چھری سے وار کرکے زخمی کرکے رکشہ سمیت فرار ہوگیا تھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو رکشے سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں