ایف آئی اے نے تفتان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے

کوئٹہ (این این آئی) ایف آئی اے تفتان سرکل کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے تفتان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان محمد نواز، محمد خان اور سید محمد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق چاغی اور نوشکی سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 8 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی روپے، 180 امریکی ڈالر اور بنگلا دیشی ٹکہ برآمد کرلیے جبکہ ملزمان سے 3 اے ٹی ایم کارڈ، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں