بولان، بھاگ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

کوئٹہ (آن لائن) بھاگ کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھاگ کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا قتل کی وجہ سیاہ کاری بتائی جاتی ہے نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں