سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی سے بی این پی کے رہنماﺅں کی ملاقات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پارٹی وفد نے سربراہ تحریک تحفظ آئین و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سی ای سی ممبر ثنا بلوچ دیگر بھی موجود۔ پی کے میپ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر حامد اچکزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور ساجد ترین ایڈووکیٹ کے درمیان مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔ بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں 2 ستمبر کو راشون سردار عطا اللہ خان مینگل کی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں جلسہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بی این پی رہنماﺅں کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی کو شرکت کرنے کے لئے دعوت نامہ دیا گیا۔


