بلوچستان بھر میں نافذ دفعہ 144 میں مزید 15 روز کی توسیع
حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں نافذ کردہ دفعہ 144 میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی۔ بلوچستان میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 کے نافذ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، اسی طرح دفعہ 144کے دوران منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ یکم اگست کو حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ 15 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اسی طرح کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


