کوئٹہ، شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، اموات 14 ہوگئیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، 29 زخمی افراد سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زخمیوں کے تفصیلی معائنے کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


