نہتے شہریوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، نیشنل پارٹی

آواران (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، ایم این اے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین پھلین بلوچ نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے خون سے کھیل کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن ریاست اور عوام ان کے منصوبوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اپنے جاری کردہ مزمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،بم دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پھلین بلوچ نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد کی فراہمی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی امن و استحکام کے قیام کے لیے متحد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے اور صوبے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، جس کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا اور پرامن شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں لیکن ان کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں