عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہم پرفرض ہے، بلوچستان میں بے گناہ افراد کی اموات حکومتی ناکامی ہے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (آن لائن) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے قادیانیوں کی سازشیں مولانامودودی نے بے نقاب کیے تحریک ختم نبوت میں مولانا سیدابوالاعلی مودودی کابہت اہم کردار رہاہے قادیانی مسئلہ کتاب لکھ کر پھانسی کی سزاتک پہنچ گیا۔قرآن و سنت پرعمل کرکے ہم دنیا کی امامت کرسکتے ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہم سب پرفرض ہے نبی پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں تقاریب سے خطاب وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی، بے روزگاری عروج پر ہے۔ بے گناہ انسانی جانوں کونشانہ بنایا جارہا ہے نہ کسی حکومت کو فکر ہے نہ سیکورٹی ادارے کچھ کررہے ہیں، سیکورٹی ادارے اورحکمرانوں کاکام ہردھماکے اورانسانی جانوں کے ضیاع پرمذمتی بیان تک محدود ہوگیا ہے۔ یہ حکومت واداروں کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک کی زندگی ہرمسلمان کیلئے رول ماڈل ہے۔ دنیاوآخرت کی کامیابی ترقی خوشحالی کیلئے ہم سب کو آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔سیرت النبی نصاب کالازمی حصہ ہونا چاہیے تاکہ عوام بالخصوص نوجوان نسل آپ کی تعلیمات سے روشناس ہوسکے۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے سیرت النبی کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ قوم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت کرتی ہے اسوہ حسنہ پرعمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ دریں اثنا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے وزیر ریونیومیرمحمدعاصم کردسے ملاقات کرتے ہوئے گوادر میں زمینوں کے خورد برد، قبضہ گیری کے خاتمے سے متعلق گفتگوکی۔ملاقات میں ضلع گوادر میں سرکاری و سرکاری زمینوں کی بندربانٹ، خورد برد، غریبوں کی زمینوں پر قبضہ گیری اور پٹواریوں کی زیادتیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرمیرمحمدعاصم کرد گیلونے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کوان تمام شکایات کے مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں