کوئٹہ، سرکاری گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں چوری، انچارج اور گیٹ کیپر ملوث قرار
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں واقع سرکاری گودام میں سے گندم کی 21 ہزار221 بوریاں چوری ہو گئیں۔ بلوچستان کے محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق گندم کی بوریاں چوری ہونے کے سبب محکمے کو 9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ خوراک کے گودام سے گندم کی چوری پر حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 2 گودام انچارج اور ایک گیٹ کیپر کو مبینہ طور پر خورد برد میں ملوث قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


