زہری میں ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

خضدار (این این آئی) زہری کے علاقے سے انتظامیہ نے ایک شخص کی لاش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو زہری کے علاقے گزان کوچو کے قریب سے مقامی انتظامیہ نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی، مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں