پی ٹی آئی کی حکومت دو سالوں میں ہر محاذ پر ناکام رہی ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت دو سالوں میں ہر محاذ پر ناکام رہی ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے ، بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے، معیشت کی بہتری ، لوٹی ہوئی رقم ملک میں واپس لانے میں یکسر ناکام رہی ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میںکہی، امان اللہ کنرانی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت دو سال میں کسی بھی شعبے میں کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہی ہے، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے جو وعدے کئے ان میں سے کسی ایک پر بھی عملدآمد نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں گڈ گورننس کے قیام عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ، اشیاء ضروری کی قیمتوں کو قابو کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے، دو سالوں کے دوران آئی ایم ایف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے روپے کی قدر میں کمی آٗی ہے جبکہ عوام کو بھی کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن سے قبل ملک سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کا دعویٰ کیا تھا مگر آج تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی پی ٹی آئی نے ملک میں سول اتھارٹی پر سمجھوتہ کیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ججز اور جرنلوں کی بھی تعیناتیاں کی بھی مختلف اہم عہدوں پر تعیناتیاں جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں