سخت مشکل میں ہیں، اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، مغوی اے سی زیارت کی وڈیو وائرل
کوئٹہ(این این آئی) زیارت کے علاقے سے اغواءہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اورانکے بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کا کہنا ہے کہ وہ اسوقت تکلیف میں ہیں اغواءکاروں کے مطالبات جلد از جلدپورے کئے جائیں۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کے بیٹے بلال کا کہنا ہے کہ میں اورمیرا والد اسوقت ٹھیک ہیں لیکن مشکل میں ہے اغواءکاروں کے جو بھی مطالبات ہیں انہیں فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔
Load/Hide Comments


