مستونگ، قتل کے الزام میں 5افراد گرفتار
مستونگ(نامہ نگار)لیویز فورس نے پڑنگ آباد کے علاقہ رودریس میں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کی الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقہ رودریس میں معمولی تکرار پر فائرنگ کر کے شادین آحمد کی قتل کے بعد تحصیلدار محمداکرم حریفال کے سربرائی میں رسالدار محمدایوب بنگلزئی نائب رسالدار عبدالظاہر کرد نائب رسالدار مدثر احمد پر مشتمل لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ رودریس میں چھاپہ مار کو مقتول کے قتل کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان سیایک عدد کلاشنکوف ایک عدد شاٹ گن اور راونڈز برآمد کرلیا جبکہ واقع سے متعلق لیویز فورس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔
Load/Hide Comments


