تربت، نامعلوم افراد نے ایل پی جی بوزر کو آگ لگا د ی
کوئٹہ (آن لائن) تربت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان ایل پی جی گیس لے جانے والے بوزر کو نذر آتش کرکے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں زبیدہ جلال روڈ پر ناصر آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایل پی جی گیس لے جانے والے بوزر کو آگ لگادی جس سے بوزر کا اگلا حصہ جل گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ بلیدہ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلیدہ علاقے پناب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


