بارکھان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق بارکھان کے علاقے وادی بغاو پرغاڑہ میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے کمپنی کی متعدد مشینری پر فائرنگ کی بعد ازاں مشینری اور جنریٹر کو آگ لگادی، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا، لیویز نے مشینری کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں