پنجگور میں موبائل ڈیٹا انٹر نیٹ سروس دوبارہ بند کردی گئی، صارفین پریشان
پنجگور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل ڈیٹا بند۔ تفصیلات کے مطابق 15 ستمبر سے 24 ستمبر تک موبائل ڈیٹا بحال رہا، 25ستمبر سے تمام موبائل ڈیٹا دوبارہ بند کر دیئے گئے۔ ڈیٹا کی بحالی پر لوگوں نے ہزاروں روپے نیٹ پیکج کے تحت موبائل پر ری چارج کئے تھے، دوبارہ نیٹ سروس کے معطل ہونے پر لوگوں کی رقوم ڈوب گئیں۔ اس حوالے سے صارفین اور عوامی حلقوں کی جانب سے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجگور میں موبائل ڈیٹا انٹر نیٹ سروس دوبارہ بحال کی جائے۔
Load/Hide Comments


