ذہنی طور پرعورت خواتین قیدیوں کے ساتھ مقید، عملہ کے ساتھ مارپیٹ کرتی ہے
کوئٹہ ۛ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کے خلاف خاتون قیدی کی شکایت ، ذرائع کے مطابق 25سالہ سزایافتہ قیدی رابعہ کنول دفترخالد حسین جوکہ 2012 سے جیل میں سزا بھگت رہی ہے ، اچانک آئی جی جیل خانہ جات نے خاتون قیدی کو کوئٹہ جیل سے سینٹرل جیل مچھ بھجوادیا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب ڈویژن طارق انور کاسی معمول کے معائنہ پر جب زنانہ وارڈ پہنچے تو خاتون قیدی نے آئی جی کے خلاف شکایت کے انبار لگا دیئے ذمہ دار ذرائع کے مطابق توہین مذہب مقدمہ میں ملوث خاتون (ک)دختر محمدعثمان جو کے منشیات کی بھی عادی اورذہنی مریض عورت ہے آئی جی کی غیر قانونی مداخلت پر پاگل عورت کو جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طورپر دیگر خواتین قیدیوں کیساتھ مقید رکھا قیدی جیل میٹر نے زنانہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ودیگر قیدیوں سے مارپیٹ کرتی رہی بجائے کہ معذور خاتون قیدی کو علیحدہ وارڈ میں بند کیا جاتاہے ۔ آئی جی نے معاملہ کو ہمیشہ کی طرح بہ یک قلم حبنش خواتین اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے کر صرف ایک خاتون قیدی کو مچھ جیل زبردستی ٹرانسفر کرنے کیلئے حکم جاری کیا


