دالبندین حادثات و واقعات میں بچہ سمیت دو افراد جاں بحق، بچی زخمی، دکی سے تشدد زدہ لاش برآمد
چاغی، کوئٹہ (آن لائن، این این آئی) دالبندین مختلف حادثات میں بچہ سمیت دو افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی تفصیلات کے مطابق دالبندین میں کار اور ٹریکٹر کے تصادم کے نتیجے میں حاجی عبد المالک بابئی کا کم سن بیٹا محمد جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جبکہ ان کی ایک بیٹی زخمی ہوگئی۔ادھر تحصیل چاغی میں ہوائی فائرنگ کے دوران حضرت علی ولد عبدالباقی کو گولی لگنے سے جان کی بازی ہارنی پڑی۔یاد رہے کہ ضلع چاغی میں انتظامیہ کا کردار مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، جبکہ دن رات جاری ہوائی فائرنگ شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ہے۔ دوسری جانب دکی کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش قبضے میں لے لی۔ لیویز کے مطابق دکی کے علاقے خالہ شہر ندی سے لیویز نے ایک شخص کی لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جسے پھندا ڈال کر ہلاک کیا گیا ہے لاش پر تشددکے نشانات ہیں۔ لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے ہسپتا ل کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔


