کوئٹہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، سی ٹی ڈی

کوئٹہ(این این آئی) سی ٹی ڈی بلوچستان ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیاگیا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداددہشتگردی، ایکسپلوژو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن حالی روڈ پر خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیںجائے وقوعہ سے حاصل شدھ اور دیگر دستیاب شواہدکاجائزہ لیاجارہاہے خودکش دھماکے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کے ڈی این اے اور فنگر پرنٹ حاصل کرنے کے بعد ان کی شناخت کےلئے نادراسے رجوع کرلیاگیاہے ،ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اب تک کوئی گرفتا ری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں