خونی انسان نے ایک ہی خاندان کے دس افراد کو ذبح کر دیا

سکھر پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ پنوعاقل کینٹ تھانے کی حدود واقعے گاؤں صالح انڈھر میں پیش آیا،جہاں جنونی شخص وہاب اندھڑ نے خاندان کے دس افراد کو ذبح کرتے ہوئے ابدی نیند سلادیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے تیز دھاری چھری سے اپنی بیوی،چار بیٹیوں سمیت بہو، پوتا اور پوتی سمیت دو کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق افراد کو تعلقہ اسپتال پنو عاقل منتقل کیا جبکہ ملزم کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قتل کئے جانے والوں میں چھ خواتین اور چار بچے شامل ہیں،قتل کئےگئےبچوں کی عمر پانچ سال تک ہے،پولیس کا موقف ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنو عاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنو عاقل میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے،جہاں ایک ہی خاندان کے دس افراد قتل کردئیے گئے ہیں،پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں، کیا فیملی مسائل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے، مجھے واقعے کی ہر پہلو سے متعلق رپورٹ دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں