زہری میں کرفیو میں نرمی کردیا گیا ہے، مشیر بلدیات
پ ر : صوبائی مشیر برائے بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے تحصیل زہری میں جاری کرفیو اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہریوں کو درپیش مشکلات، آمدورفت میں رکاوٹوں اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی سیکیورٹی حکام نے مشیر بلدیات کو یقین دہانی کرائی کہ کرفیو میں نرمی کردیا گیا ہے اور مزید نرمی کی جائیگی جبکہ تحصیل زہری میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی کرفیو ختم کی جائے گی اور جلد مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ حکام نے مزید بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہوں کو دھماکہ خیز مواد سے کلیئر کر کے جلد عوامی آمد و رفت کے لیے کھول دیا جائے گا نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ "زہری میرا گھر ہے، یہاں کے عوام کی تکلیف میرے دل کی تکلیف ہے۔ میری اولین ترجیح اپنے عوام کو امن دینا اور ان کی مشکلات کا ازالہ کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز صرف شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں، اور عام شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ "عوام سیکیورٹی اداروں سے تعاون جاری رکھیں، کیونکہ امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ زہری شہر کی مرکزی شاہراہ کی مرمت اور تعمیر کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سفری سہولت میسر ہو ملاقات کے بعد زہری میں کرفیو میں جزوی نرمی کی گئی، جسے عوام نے خوش آئند قرار دیا اور صوبائی مشیر کے کردار کو سراہا۔


