چاغی، بازار میں دکانداروں کے جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل

چاغی (آن لائن) گردی جنگل بازار میں دکاندار کے ہاتھوں دکاندار قتل ۔گردی جنگل بازارمیں دو دکانداروں کے درمیان جھگڑا ایک دکاندار جاں بحق پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران دکاندار دادا محمد ولد حاجی دوست محمد نے دوسرے دکاندار حبیب اللہ ولد محمد نسیم ساکن کلی گورگئیج پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں