مکران کوسٹل ہائی وے، کار اور ٹریکٹر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
لاکھڑا /اوتھل(نمائندہ انتخاب ) مکران کوسٹل ہائی وے پھور سپٹ کے قریب تیز رفتار کا اور ٹریکٹرکے درمیان تصادم 2افراد جاں بحق ،خواتین اور بچے سمیت 3 زخمی ہو گئے ،نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اوتھل اسپتال منتقل کردی گئی ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں جاں بحق افراد کا منگوچر اور تربت سے بتایاجاتا ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مکران کوسٹل ہائی وے تحصیل لیاری کے علاقے پھور کے قریب کار اور ٹریکٹر کے مابین تصادم کے نتیجے میں حفیظ نامی کار ڈرائیور سکنہ منگوچر اور فضل ولد عطاءمحمد سکنہ مہناز بلیدہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں صائمہ زوجہ فضل زخمی ہو گئے واقعہ اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو 1122کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر DHQاسپتال اوتھل منتقل کرد یئے گئے جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔


