نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید، پولیس حکام

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا، پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں